حیدرآباد ۔10۔مئی(اعتماد نیوز)آج ضلع مشرقی گوداوری کے رنگم پیٹ میں ایک آر
ٹی سی بس اور لاری کے درمیان تصادم کی وجہ سے 25 افراد زخمی ہوگئے۔
چنانچہ کاکی ناڈہ سے راجمندری کی طرف آنے والی بس اچانک توازن کھوکر سامنے
سے آنے والی لاری کو
ٹکر دینے پر یہ حادثہ پیش آیا۔ چنانچہ پولیس نے جے سی
بی کی مدد سے دونوں گاڑیوں کو الگ کی۔ اور زخمی افراد کو فوری 108ایمبولنس
کے ذریعہ دواخانہ منتقل کر دیا۔ اس حادثہ کی وجہ سے راجمندری اور کاکی ناڑہ
کے سڑک پر دو گھنٹوں تک ٹریفک مسائل پیش آئے۔